Saturday, November 17, 2007

Geo and ARY banned completely

حکومت پاکستان کادباوٴ۔۔۔۔جیو نیوز اور اے آر وائی ون ورلڈ کی نشریات دنیا بھر میں بند کر دی گئی:


پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینلز ’جیو نیوز‘ اور ’اے آر وائی‘ پر بین
الاقومی سطح پر خبریں اور حالتِ حاضرہ کے پروگرام نشر کرنے پر مکمل طور پر
پابندی لگا دی گئی ہے ۔دونوں چینلز نے دعوی کیا ہے کہ ان پر دبئی حکومت کی
طرف سے یہ پابندی حکومتِ پاکستان کے کہنے پر لگائی گئی ہے ۔ پاکستان کے یہ
دونوں بڑے نشریاتی ادارے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے لیے دبئی میں
واقع اپنے سٹوڈیز سے خبریں اور حالتِ حاضرہ کے پروگرام نشر کر رہے تھے ۔اے
آر وائی کے پنجاب کےبیورو چیف نصر اللہ ملک نے برطانوی خبررساں ادارے کو
فون پر اطلاع دی کہ دبئی میں ان کے اسٹوڈیوز کو خبریں اور حالت حاضرہ کے
پروگرام بند کرنے کے لیے پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی
شب ایک بجے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔۔۔۔اس سے قبل جیو کے پریزیڈنٹ عمران اسلم
نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ چینل کی نشریات حکومت کے دباوٴ میں
بند کی جا رہی ہیں۔۔۔ مزید


Powered by ScribeFire.

No comments: